Sponsored Links

چترال میں جلد از جلد DSLسروس شروع کیا جائے پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
جمعہ, 19 فروری 2010 16:21

چترال(بشیر حسین آزاد) نیشنل وائڈ سروس (NWD) چترال گذشتہ ایک ہفتے سے خراب ہے جس سے یہاں کے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ وہ بیرونی دنیا سے رابطہ قائم نہیں کرسکتے۔ٹیلی کمیونیکیشن کے میدان میں بے پناہ ترقی کے باوجود پی ٹی سی ایل چترال کو اب بھی روایتی طریقوں سے چلایا جارہا ہے جو شدید بارش اور برفباری میں کام کرنا بند کردیتا ہے۔جب چترال سے باہر کال کرنے کے لئے کوڈ نمبر ڈائل کیا جاتا ہے تو کمپیوٹر کی جانب سے جواب موصول ہوتا ہے کہ” تمام لائینں اس وقت مصروف ہیں براہ مہربانی کچھ دیر بعد رابطہ کریں“۔ جب اس سلسلے میں پی ٹی سی ایل حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ میڈیا میں خرابی کی وجہ سے یہ مسئلہ پیدا ہوا ہے۔اس کے بعدDRSدفتر چترال سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے خرابی کے موجودگی کی تصدیق کی اور بتایا کہ چینلز ہر وقت مصروف رہتے ہیں اور وضاحت کی کہ خرابی میڈیامیں لواری کے مقام یا نیچے کہیںموجود ہے۔لوگوں نے حکام سے اس خرابی کو فوراً دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ چترال میں جلد از جلد DSLسروس شروع کیا جائے۔

 

Advertisement

Advertise Your Business Here

گوگل

ہمارے مہمان

ہمارے ہاں 2 مہمان آن لائن ہیں
Free template 'Feel Free' by [ Anch ] Gorsk.net Studio. Please, don't remove this hidden copyleft! | Edited By PersianIT.ir