ممبران



نیوز چینلز

اخبارات

Sponsored Links

وزیر اعلیٰ سرحد کا چترال کا مختصر دورہ پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
منگل, 22 دسمبر 2009 12:27

چترال(بشیر حسین آزاد) وزیر اعلیٰ سرحد آمیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ صوبہ سرحد کے عوام پاکستان کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں اور ملک کے دشمنوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔پیر کے روز ایک روزہ دورے پر چترال پہنچنے کے بعد ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردوں نے سوات میں خون کی ہولی کھیل کر اپنی بربریت کا مظاہرہ کیا۔لیکن صوبائی حکومت عوام کے تعاون سے ان کے سرکچل دے گی۔انہوں نے چترال کے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک دشمنوں کو اپنی صفوں میں گھسنے نہ دیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ لواری ٹنل کی تعمیر سے چترال ترقی کے نئے دور میں داخل ہوگا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ لواری ٹنل کو روزانہ دو گھنٹے کےلئے مسافروں کےلئے کھول دیاجائیگا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملاکنڈ ترقیاتی پیکیج میں چترال کو اس کا حصہ دیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ چترال کو آبادی کی بجائے ایریا کے حساب سے فنڈ ملنا چاہیئے۔انہوں نے چترال پولیس کی تعداد دوگنی کرنے اور 200کمیونٹی پولیس فورس بھرتی کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے بے نظیر بھٹو شہید کے نام سے ایک نیا بجلی گھر قائم کرنے اور چترال بائی پاس روڈ کو عبدالولی خان ہائی روڈ سے موسوم کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ بائی پاس روڈ کی تعمیر پر تیس کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔اور اگلے سال کے بجٹ میں اس مد میں10کروڑ روپے رکھے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ نے مستوج پل کو دوبارہ تعمیر کرنے اور کوشٹ میں ایک گرلز ہائی سکول کے قیام کا اعلان کیا۔وزیرا علیٰ نے عنقریب دروش کا دورہ کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے چترال کےلئے چار ڈائیلاسز مشینوں کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔ قبل ازیں صوبائی وزیر بہبودآبادی سلیم خان نے سپاسنامہ پیش کیا جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی حاجی غلام محمد نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر ارباب عالمگیر خان،سینیٹر زاہد خان،صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین،چیئرمین نیشنل ہائے وے اتھارٹی چوہدری الطاف اور آئی جی نوید ملک بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس سے پہلے جب وزیر اعلیٰ سرحد چترال ائیر پورٹ پہنچے تو بہبود آبادی کے صوبائی وزیر سلیم خان،ایم پی اے غلام محمد،ضلع ناظم مغفرت شاہ اور ڈی سی رحمت وزیر ،تحصیل ناظم سرتاج احمد نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر چترال ائیرپورٹ سے ڈی سی او آفس تک پورے بازار کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور عوامی نیشنل پارٹی کے پرچموں سے سجایا گیا تھا۔وزیراعلیٰ نے چترال کے دورے کے دوران ڈاکٹرز کالونی کا افتتاح کیا جس پر تین کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔انھوں نے چلڈرن ہسپتال اور گائنی وارڈ کا بھی افتتاح کیا جو حال ہی میں چار کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوا ہے۔

 

Advertisement

Advertise Your Business Here

گوگل

Polls

Status Of Chitral in KPK
 

ہمارے مہمان

ہمارے ہاں 2 مہمان آن لائن ہیں
Free template 'Feel Free' by [ Anch ] Gorsk.net Studio. Please, don't remove this hidden copyleft! | Edited By PersianIT.ir